ضلع پنجگور: ریاستی حمایت یافتہ دہشتگردوں درمیان جھڑپ7 کارندے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے پروم کے علاقے چائین ڈیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ زخمیوں میں 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہوئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ مذہبی انتہاپسند گروہ اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مقبول شمبے زئی کے لوگوں درمیان منشیات کو لے کر ہوا ہے
۔ ہلاکتوں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 افراد کا تعلق مقبول شمبے زئی گروپ سے جبکہ دو کا تعلق مذہبی انتہا پسند گروپ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ریاستی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپس کے درمیان منشیات کی لوٹ مار کے حوالے جھڑپ ہوا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment