سیکیورٹی کے نام پر گوادر شہر کو باڑ لگانا قابل مذمت ہے، رضا ربانی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گوادر شہر کو باڑ لگانا قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر کے ارد گرد باڑ کھڑی کرنے کا فیصلہ شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب دیوار برلن گر گئی، اور یہاں سیکیورٹی خدشات کے نام پر شہر کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس اقدام نے عوام میں شدید تشویش پیدا کردی ہے،وفاقی حکومت صوبوں کے جزائر پر قبضہ کرنے جا رہی ہے، وفاق کو گوادر سٹی پر باڑ لگانے کے اپنے فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔

Share This Article
Leave a Comment