سندھی بلوچ لاپتہ افراد آزادی لانگ مارچ کے قافلے کی کنڈیار شہر کی میزبان کو پاکستانی فوج نے لاپتہ کردیا ۔
سندھی مسنگ پرسنز کی آزادی کے لیئے لانگ مارچ کرنے والی "سندھ سبھا” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنڈیارو سے سندھی نوجوان سید احمد شاہ عرف "سرمد آزاد” پاکستانی ایجنسیوں کے ہاتھوں جبری لاپتا ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے قافلے کی کنڈیارو شہر آمد پر اس نوجوان نے قافلے کی میزبانی کا بندوبست کیا تھا ، جس کی وجہ سے ریاستی اداروں نے انہیں گرفتار کرکے لاپتا کردیا ہے۔
واضع رہے کہ سندھی بلوچ لاپتہ افراد آزادی لانگ مارچ کا آغازدس نومبر کو کراچی میں کیا گیا تھا جوراولپنڈی میںلاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پاکستانی فوج کے مین ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیوکیلئے روانہ ہوگئی تھی اور یہ مارچ ہنوز جاری ہے ۔جس میں خواتین و بچون سمیت لاپتہ افراد لواحقین شامل ہیں جو پیدل مارچ کر رہے ہیں۔