گذشتہ روز مستونگ سے لاپتہ ہونے والا جامعہ بلوچستان کا پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی بازیاب ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج صبح بروزپیرجامعہ بلوچستان کا لاپتہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی دارالحکومت کوئٹہ سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
قریبی ذرائع نے لیاقت سنی کے بازیابی کی تصدیق بھی کردی ہے۔
واضع رہے کہ جامعہ بلوچستان شعبہ براہوئی کے سربراہ پروفیسر لیاقت سنی گذشتہ روز مستونگ سے دو دیگر اساتذہ کے ہمراہ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوئے تھے اور بعد میں ان کے ہمراہ دو پروفیسرز کو اغواءکاروں نے چھوڑ دیا تھا جبکہ پروفیسر لیاقت سنی کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔
پروفیسر لیاقت سنی کے اغواءکے خلاف بلوچستان میں سیاسی جماعتوں سمیت طلباءتنظیموں اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے تنظیموں نے بھی شدید احتجاج شروع کی۔