منشیات کے خلاف پسنی میں 5ستمر کو ریلی نکالی جائیگی

0
245

پسنی میں منشیات کے بڑھتے پھیلاؤ کے خلاف 5ستمر کو ریلی نکالی جائیگی جو نیادی سربازار سے شروع ہوگا

ریلی کے انتظامیہ نے اپنے ایک اعلانیہ میں سیاسی و سماجی، مذہبی شخصیات،تاجر برادری سمیت تمام مکتہ فکر سے درخواست کی ہے وہ اس احتجاجی ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے اس وقت بلوچستان میں منشیات ایک وباء کی طرح پھیل چکی ہے جس نے ہزاروں گھروں کی خوشیوں کو اجھاڑ دیا ہے

بلوچستان میں اس وقت منشیات کے خلاف باقاعدہ ایک تحریک شروع ہوئی ہے جس کی شروعات کیچ کے علاقے بلیدہ سے ہوئی تھی جو تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے اس وقت بلوچستان میں بیشتر علاقوں میں پھیل چکی ہے

بلوچستان میں منشیات کے سرعام خرید و فروخت کے بارے میں سیاسی و سماجی حلقوں میں یہی کہا جاتا آرہا ہے کہ منشیات فروشوں کو باقاعدہ ریاستی پشت پناہی حاصل ہے کیونکہ بلوچستان میں ہر دو کلومیٹر پہ پاکستانی فوج کی چوکیوں کے باوجود منشیات سرعام خرید و فروخت ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here