یمن کی فوجی عدالت میں حوثی لیڈر سمیت174 باغیوں کا ٹرائل شروع

0
286

یمن کی ایک فوجی عدالت نے ایرانی حمایت یافتہ عسکری حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی اور تنظیم کے 174 دیگر سرکردہ لیڈروں کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

حوثی لیڈروں کے ٹرائل کا آغاز مآرب گورنری میں قائم کردہ ایک فوجی عدالت میں جسٹس عقیل تاج الدین کی سربراہی میں شروع ہوا۔

یمن کی فوجی عدالت میں شروع ہونے والے اس مقدمہ میں حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی اور 174 دوسرے لیڈروں پر ایران کے لیے جاسوسی، آئینی حکومت کے خلاف بغاوت سمیت دیگر الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

عدالت میں ملٹری جوڈیشری ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ الحاضری کی جانب سے پیش کردہ فرد جرم پر غور کیا گیا۔

ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری کردہ فرد جرم میں پہلے مجرم پر انصاراللہ نامی ایک عسکری دہشت گرد تنظیم قائم کرنا اور دیگر ملزمان پر لبنانی حزب اللہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ساتھ ساز باز کرتے ہوئے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here