بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر شہر میں سی پیک منصوبوں اور چینیوں کی سیکورٹی کیلئے مزید 86 فوجی ٹرکیں پہنچ گئی ہیں۔
گوادر شہر میں گذشتہ شب سے سیکورٹی میں اضافہ دیکھاگیا ہے۔
ہمیں ملنے والی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے مزید 86 ٹرکیں بشمول اسلحہ کے شہر میں پہنچ چکے ہیں۔
سی پیک و دیگر میگاپروجیکٹس کے تنصیبات پر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ گوادرکی نئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ گوادر میں چینیوں کی ایک بڑی تعدادموجود ہے جس میں چینی فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
کراچی میں چینیوں پر بی ایل اے کے حملے کے بعدچین اور پاکستان مابین دو ریاستی سیکورٹی پالیسی کے منصوبے پر اتفاق ہوا ہے۔
چینیوں پر مسلسل حملوں کے بعد پاکستان پرچین کا اعتماد ٹوٹ چکا ہے اور وہ اب اپنے لوگوں کی حفاظت اپنے سیکورٹی اداروں کے ذریعے کراناچاہتی ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ دو ریاستی سیکورٹی پالیسی میں دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز و انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں سیکورٹی میں اضافے کا اقدام دراصل کراچی حملے کے بعد اٹھائی گئی ہے تاکہ دو ریاستی سیکورٹی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔