نصیر آباد، گنداخہ اور زامران میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

0
14

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد،گنداخہ اور زامران میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود لانڈھی حدود موضع ٹھارو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد جمن ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب گنداخہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عتیق اللہ چنجنی نامی ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

مقتول گرلز سکول گنداخہ میں ملازم تھا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔

مقتول کے ورثاءکے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیںتھی۔

اسی طرح ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گزشتہ رات اشوئی زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امام ولد سوالی سکنہ شمسر زیارت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت منظور کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here