ضلع کیچ / ضلع پنجگور :پاکستانی فوج کے ہاتھوں 5 افراد حراست بعد لاپتہ

0
611

پاکستانی فوج نے ضلع کیچ میں گھر پردھاوا بول کر چار افراد کوحراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ افراد کومنگل کی صبح پاکستانی فوج نے بالگتر کے علاقے سری گڈگی میں حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں زمان جان ولد سپاخان، ماجد ولد سپاخان، ابو الحسن ولد رحمت اور احساب ولد خلیل شامل ہیں
مقامی ذرائع کے مطابق علاقائی عمائدین نے فورسز کیمپ جاکر ان کی رہائی کی درخواست کی تاہم فوج نے نوجوانوں کی گرفتاری و لاپتہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل پاکستانی فورسز نے پنجگور سے علم بلوچ کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے جسکی خبر آج میڈیا میں بی ایس او پجار کے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔انکے مطابق پاکستانی فورسز نے بی ایس او پجار پنجگور زون کے پریس سیکریٹری علم بلوچ کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
انکے مطابق دو روز قبل گرفتاری کے بعد انکو لاپتہ کیا جاچکا ہے۔جو بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچی لٹریچر کا طالب علم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here