نوشکی وکوئٹہ میں پاکستانی فورسزپرحملے ودھماکے

0
28

بلوچستان بھر میں صورتحال ہنوز کشیدہ ہے ۔دھماکوں و فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،شاہراہیں بلاک ہیں ، ٹریفک معطل ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق نوشکی اور کوئٹہ میںحملے ودھماکوں کی اطلاعات ہیں جو پاکستانی فورسزکو پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ نوشکی شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا ہے جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بعض ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ نوشکی شہر میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افرادنے ضلع نوشکی میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو منڈی کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جہاں چار دھماکوں کے ساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی جبکہ وقفے وقفے فائرنگ کی آوازیں جاری ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے مقام پر ہوا ہے۔ جہاں آئی ای ڈی بم دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم حکام کام موقف تاحال سامنے نہیں آ سکا ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

اس وقت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بی ایل اے کی آپریشن ھیروپ جاری ہے۔اور بی ایل اے نے اب تک 118 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے لیکن حکومتی سطح پر اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here