سبی میں 5 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں پہاڑی علاقے سے 5 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں بی ایل اے کی آپریشن ہیروپ جاری ہے جس کے تحت مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی و چیکنگ سے درجنوں افراد کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اب تک سرکاری سطح پر 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔

اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سبی میں پہاڑی علاقے سے 5 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔

بلوچستان بھر کی شاہراہوں پر ناکہ بندی دوران مسلح افراد نے سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب دوسا کے مقام پر بائی پاس پر ناکہ بندی کردی تھی۔

قیا س کیا جارہا ہے کہ سبی کے پہاڑی علاقوں سے برآمد لاشیں ناکہ بندی دوران گاڑیوں سے اتار کر ہلاک گئے افراد کی ہوسکتی ہیں۔

موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر اورشناختی کے بعد ہلاک کیا گیا ۔

بی ایل اے کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکار سادہ کپڑوں میں مسافر بسوں میں سفر کر رہے تھے۔

سبی سے ہلاک افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی لیکن خدشہ ہے کہ ان کا تعلق سیکورٹی فورسز سے ہے۔

Share This Article
Leave a Comment