سیاہ کاری کے جھوٹے الزام میں بہن بھائی کو قتل کیا گیا، نصیر آباد رہائشی کی پریس کانفرنس

0
32

بلوچستان کے نصیر آباد کے رہائشی امام دین اور احسان علی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مورخہ 11جون 2024کو علاقہ تھانہ منگولی ضلع نصیر آبا دمیں تھانے کے سامنے دوقتل کی وارداتیں ہوئیں جس میں مقتول خالد حسین ولد امام دین بگٹی اور اس کی والدہ اور بھائی نادر علی کے سامنے گاڑی سے اتار کر کلاشنکوف سے 9گولیاں مارکر قتل کردیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ ملزمان مزار خان رند گل محمد عطاءمحمد صادق علی عطاءاللہ صرف گاڑی میں آئے اور مقتول کو 9گوالیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر ایس ایچ او منگولی اور موقع پر آئی ہوئے پولیس بھاگ گئے ۔ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ہمراہ جاکر مسماۃ فاطمہ زوجہ صادق علی کو ان کے گھر کے افراد کے سامنے قتل کیا اور دونوں مقتولین پر سیاہ کاری کا الزام لگایا۔

امام دین کا مزید کہنا تھا کہ 15روز کے بعد ملزمان رند قوم کے معززین اور مدعی بگٹی قوم کے معززین کے درمیان سیاہ کاری کے الزام کا جرگہ ہوا جس میں مقتول اور مقتولہ دونوں بہن بھائی ثابت ہوئے سیاہ کاری کا الزام جھوٹا تھا ملزم مزار خان رند اور اس کے ساتھیوںنے جرگے کے سامنے بے گناہ دونوں کے قتل کا اعتراف کیا جس پر ہم دونوں مدعیوں نے کہا کہ ہم قانون کے ذریعے انصاف چاہتے ہیں مگر آج تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ۔

ہم اعلیٰ پولیس افسران سے درخواست کرتے ہیں کہ با اثر لوگ جو ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ملزم صادق علی پہلے بھی دو قتل کیے ہیں جن میں سزائے افتہ ہے اور ملزم مزار خان رند کے سیاسی و مقامی پولیس کے ساتھ پر بھی تعلقات ہیں اس لیے پولیس ان کو گرفتار نہیں کررہا ہے اور ہمیںپرائیوٹ نمبروں سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہے کہ اگر راضی نامہ کیا گیا تو ہم آپ کو بھی قتل کردیں گے۔

امام دین اور احسان علی نے وزیرا علیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو وہ اسلام آباد جاکر پارلیمنٹ کے سامنے خود سوزی کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here