پنجگور : بی وائی سی جلسہ کے بعددبئی ہوٹل ریاستی انتقامی کارروائی سے سیل

0
42

بی وائی سی کی بلوچستان بھر میں راجی مچی یاترا کے دوران عوامی طاقت کو دیکھ ریاستی ادارے اورکٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی نیندیں حرام ہوگئیںاور اب انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گذشتہ روز بی وائی سی کی بلوچ راجی مچی کاروان کے جلسے کے بعد پاکستانی فوج و حکومت بلوچستان کی ایما پرلوکل انتظامیہ نے دبئی ہوٹل کو سیل کردیاہے۔

واضع رہے کہ بلوچ راجی مچی کاروان تربت میں جلسہ کرنے کے بعدپنجگور پہنچ گیاتھا جہاں دبئی ہوٹل کے سامنے کاروان نےجلسہ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ امڈ کرشامل ہوگئے تھے ۔اور پنجگور میں ایک تاریخی جلسہ قرار دیا جارہا ہے ۔
~
جلسے کے بعدجب کاروان گریشہ کی جانب روانہ ہوگئی تو پنجگور کی ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنجگور کی نگرانی میں سی پیک روڈکے نزدیک واقع دبئی ہوٹل کو سیل کر دیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی راچی مچی شرکا وبی وائی سی کی مددکرنے پر ریاستی اداروں نے انتقاماًمتعدد لوگ ایف آئی آر و گرفتار کئے اور کئی لاپتہ بھی کئے گئے۔

ان افراد کا قصور محض یہ تھا کسی نے شرکا کو کھانا کھلایا، کسی نے پانی پلائی اور کسی نے اپنے گاڑیاں راجی مچی کیلئے رضاکارانہ طور پر دی تھیں۔اس پر مستزاداجتماعات کیلئے کھاناو ضروری اشیاسمیت، لوڈ اسپیکرسسٹم،کرسیاں، ٹینٹ ،شامیانے و دیگر سروسزفراہم کرنے والوں کو بھی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا اور نہیں تنبیہ کی گئی کہ وہ بی وائی سی کو ئی بھی سروسز فراہم نہیں کرینگے ورنہ نقصانات کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔

راجی مچی کے دوران متعددلوگوں کے گاڑیوں کی اسی انتقامی کارروائی کے نتیجے میں نقصان پہنچایا گیا جبکہ گوادر میں اسٹیج کیلئے استعمال ہونے والی ایک ٹرک کو مکمل نذر آتش کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here