اوتھل میں پاکستان کوسٹ گارڈکیخلاف احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک

0
45

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں 2 نوجوانوں کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے پاکستان کوسٹ گارڈزکیخلاف احتجاجاًروڈ بلاک کردیا۔

علاقہ مکینوں نے 2نوجوانوں کی گرفتاری پر پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ اور پولیس تھانہ اوتھل کے سامنے روڈ بلاک کر کے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

ٹریفک معطل ہونے سے گاڑیوں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اورہزاروں مسافر پھنس گئے ۔

لسبیلہ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اوتھل کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجاً مین قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ۔

روڈ کی بندش سے سندھ و بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور احتجاج کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے ۔

احتجاج کی قیادت کرنیوالے امام بخش مانڈڑہ کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے ہمارے بے گناہ دو نوجوان گرفتار کیئے ہیں،گزشتہ رات پکڑے گئے بے قصور نوجوانوں کو پولیس تھانہ اوتھل میں بلاوجہ بٹھا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئے روز کوسٹ گارڈز اہلکاراپنی چیک پوسٹ سے نیچے گوٹھوں میں آکر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں اور مقامی لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنا انکا وتیرہ بن چکا ہے جب تک ہمارے نوجوانوں کو چھوڑا نہیں جاتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here