بلوچ راجی مچی کے شہدا کی یاد میں کراچی و کوئٹہ میں کینڈل واک ، شمعیں روشن

0
37

بلوچ راجی مچی کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی وکوئٹہ میں کینڈل وا ک اور شمعیں روشن کئے گئے ۔

واضع رہے کہ 28 جولائی کو گوادر میںمنعقدہ بلوچ راجی مچی کیخلاف ریاستی کریک ڈائون سے 3 نوجوان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

بی وائی سی نے ریاستی کریک ڈائون میں جبری لاپتہ وگرفتار افراد کی رہائی و بازیابی کیلئے گوادر میں دھرنا دیا دیا جو ہنوز جاری ہے جبکہ شہدا کوراجی مچی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنےپر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےکینڈل واک و شمعیں روشن کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج بروز جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے شہداء بلوچ راجی مچی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راجی مچی کے دھرنے میں پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں آرٹ، شاعری، شمعیں روشن کرنا اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ راجی مچی پر ریاستی بربریت کے خلاف دیگر علاقوں کی طرح کوئٹہ میں بھی گزشتہ 10 دنوں سے دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچ راجی مُچی شہداء کی یاد میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے شہیداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکا نے شمعیں روشن کی اور انکی یاد میں کینڈل واک کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here