گوادرکے داخلی راستے بند، فوج تعینات، تمام قافلے پھنس گئے

0
54

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے ۔جگہ جگہ فوج تعینات کردی گئی ہے ۔

بلوچستان بھر سے گوادر کی طرف آنے والے تمام راستو ں پر رکاوٹین کھڑی کرکے بند کر دی گئی ہیں اور بلوچ راجی مچی میں شرکت کرنے والے تمام قافلے مختلف شاہرائوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

کئی جگہوں ہر فورسز پیدل جانے والوں کو بھی روک رہی ہے ۔

حب، نوشکی: کنیٹرز رکھ کر مرکزی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔

کراچی سے متصل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کراچی، کوئٹہ اور مکران جانے والے مرکزی شاہراہ کو دارو ہوٹل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے ۔

تمام شاہراہیں ریاست کی ایما پر انتظامیہ کی طرف سے بند کردیے گئے ہیں تاکہ لوگ گوادر جا نہ سکیں ۔

بعض شاہراہوں پر بڑے بڑے پترٓھر رکھ بلاک کئے گئے ہیں جبکہ بعض جگہوں میں خندقیں کھودی گئیں ۔

شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

نوشکی سے اطلاع ہے کہ سلطان چڑھائی کے مقام پر انتظامیہ نے ٹینکر کھڑی کرکے راستہ مکمل بند کردیا ہے۔

تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں راجی مچی میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ کل بروز 28 جولائی کو گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچ راجی مچی کا نعقاد ہونے جا رہا ہے اور اس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔لیکن ریاست کی جانب سے ناکام بنانے کیلئے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اور طاقت ،دھمکانا، جبری گمشدگیوں وگرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود دیکھنے میں آرہا ہے کہ بلا رنگ و نسل اور سیاسی پارٹی و سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر لوگ جوک در جوک اس اجتماع کیلئے نکل پڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here