پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا، مودی

0
54

پاکستان اور بھارت کے مابین کارگل کی جنگ کے پچیس برس مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی تاریخ سے اب بھی کچھ نہیں سیکھا۔

لداخ کے دور افتادہ علاقے میں کارگل کی جنگ کے خاتمے کے 25 برس مکمل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دراس قصبے میں جنگ کی ایک یادگار پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت بدلتا ہے، موسم بدل جاتے ہیں لیکن ملک کے لیے اپنی جانیں دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

سن 1999 میں کارگل کی جنگ کا آغاز تب ہوا تھا، جب پاکستانی حمایت یافتہ عسکریت پسند کارگل کے مقام پر بھارت کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مسلح تنازعے میں طرفین کے کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان پر شدید سفارتی دباؤ کے بعد پاکستان کو وہاں سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

نریندر مودی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت امن کے لیے کوششیں کر رہا ہے لیکن پاکستان نے بدلے میں اپنا ناقابل اعتماد چہرہ دکھایا۔ پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا‘۔

بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا، آج جب میں اس جگہ کھڑا بول رہا ہوں جب دہشت کے آقاؤں کو میری آواز سیدھی سنائی دے رہی ہے، میں دہشت گردی کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ان کے ناپاک منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here