بلوچ راجی مچی میں شرکت کیلئے ہدایت نامہ برائے سفر جاری کردیا گیا

0
44

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے 28 جولائی کو بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں منعقدہ بلوچ راجی مچی ( بلوچ قومی اجتماع) میں شرکت کیلئے ہدایت نامہ برائے سفر جاری کردیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی وائی سی کی آفیشل اکائونٹ سے جاری کردہ ایک پوسٹ میں راجی مچی میں شرکت کیلئے ہدایت نامہ برائے سفر نامہ شیئر کیا گیا ہے ۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ :

1۔تمام قافلے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکز کی جانب سے فراہم کردہ روٹ شیڈول پر عمل کریں۔ ہر علاقے کے قافلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رابطہ کمیٹی کے ذمہ دار شامل ہوں گے۔ ذمہ داران کی اجازت کے بغیر کسی بھی شخص کو روٹ شیڈول میں تبدیلی، اسٹاف میں تبدیلی یا پلان میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا اختیار نہیں ہوگا۔

2۔راجی مچی کے لیے آنے والے تمام افراد اپنے ساتھ تمام ضروری سامان جیسا کہ پانی کی بوتل، کھانے کے خشک کے سامان بسکٹ ، چپس وغیرہ ، چادر، Mospelلوشن اپنے ساتھ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ کوشش کریں ہر شخص ا ایک مچھر دانی بھی اپنے ساتھ لے آئے۔

3۔سفر کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں صرف رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران ہی مسائل کو دیکھیں گے۔

4۔قافلے میں شامل تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکل ایک دوسرے کے بیک ٹو بیک ہوں گی، کوئی بھی گاڑی قافلے سے الگ نہیں ہوگی۔

5۔قافلے کی تمام گاڑیاں کسی بھی صورت تیز رفتاری نہیں کریں گی، زیادہ سے زیادہ رفتار 80 ہوگی۔

6۔ نعرے لگانے کے لیے مخصوص لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی اور ان کے پاس نعروں کی فہرست موجود ہوگی، ان کے بغیر کسی بھی شخص کو نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

7۔راجی مچی میں کسی بھی پارٹی یا تنظیم کے جھنڈے لہرانے کی اجازت نہیں ہوگی، لہذا اپنے ساتھ کسی پارٹی یا تنظیم کا جھنڈا نہ لائیں۔

8۔راجی مچی میں اسلحہ یا اس طرح کا کوئی خطرناک آلہ اور نشہ آور چیزیں سختی سے ممنوع ہیں۔ راجی مچی کے لیے آنے والے تمام افراد اس بات کا انتہائی سختی سے خیال رکھیں۔

9۔راجی مچی کے لیے آنے والے تمام افراد اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا قیمتی سامان اور بڑی تعداد میں کیش رقم نہ لائیں اور اپنی ضروری سامان کی حفاظت خود کریں۔

10۔عوامی بھیڑ زیادہ ہونے کے سبب دس سال سے کم عمر کے بچے، ضعیف المر شخص اور بڑی بیماریوں میں مبتلا افراد کوشش کریں کہ راجی مچی میں نہ آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here