حب و اوستہ محمد میں مختلف حادثات و اقعات میں 3 افراد ہلاک

0
49

بلوچستان کے علاقے حب میں ندی میں ڈوب کر باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔

متوفی کراچی کے علاقہ کورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔

منگل کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے 2افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ایدھی ریسکیو ٹیم کے مطابق حب ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت 55سالہ عبد القادر ولد بلادر اقر23سالہ غلام حسین ولد عبد القادر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں باپ بیٹے اور کراچی کے علاقہ کورنگی کے رہائشی تھے ۔

ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ حب ندی میں مختلف ڈوبنے کے واقعات میں حب کی قاتل ندی 6سے زائد انسانی قیمتی زندگی نگل لیں۔

عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن حب انتظامیہ اس کے باوجود ندی میں نہانے پر پابندی عائد نہیں کر رہاہے۔

واضح رہے رواں ماہ حب کی قاتل ندی نے 6 سے زائد زندگیاں نگل لی ہیں۔

دوسری جانب اوستا محمد میںبجلی کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

محلہ سلیم کالونی کے رہائشی عبدالرزاق مستوئی کا بڑا بیٹا اویس رضا عمر دس سالہ بجلی پنکا سویچ لگا رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔

گھر میں کہرام مچ گیا۔

ڈاکٹروں نے مرنے کی تصدیق کی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here