پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بلوچ قومی تحریک وحالیہ ریاستی جبر پر اسٹدی سرکل کا انعقاد

0
53

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام “بلوچ قومی تحریک اور حالیہ ریاستی جبر ” پر ایک اسٹدی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

ہفتہ وار سٹڈی سرکل کا انعقاد گذشتہ روز14 جولائی بروزاتوار کودھوندار (باغ) میں کیا گیا۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بلال باغی، اویس حفیظ، فراز، احتشام شبیر، ضیاء، رابعہ رابی، مصباح، طیبہ باغی، تبسم حفیظ، مقدس حفیظ، انشاء شبیر، ایم آر خان نے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

موضوع پر بریفنگ دیتے ہوئے کامریڈ رابعہ نے بلوچ قومی تحریک کے خدوخال، تحریک کے مختلف مراحل اور بلوچ قوم پر ریاستی جبر و تشدد کی تاریخ پر گفتگو رکھی جبکہ دیگر کامریڈز نے کنٹری بیوشن دیا اور ایم آر خان نے کنکلیوڈ کیا۔

شرکاء نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاست کی طرف سے حالیہ جبر وتشدد کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا یہ سفاکانہ جبر بلوچ عوام پر کئی دھائیوں سے جاری ہے۔ بلوچوں کی ایک منظم سازش کے تحت نسل کشی کی گئی اس اجتماعی نسل کشی میں جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ بلوچ عوامی تحریک کے لیے کڑا امتحان رہا ہے جس سے مرحلہ وار گزر کر بلوچ عوامی تحریک حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ اب ریاست جبر تشدد سفاکیت دہشت گردانہ پالیسیوں اور عمل سے بلوچ قومی تحریک کو کچل نہیں سکتی ۔ دنیا بھر کے انسانیت دوست جمہوریت پسند اور ترقی پسند قوتیں اس ریاستی بربریت کے خلاف بلوچ تحریک کی حمایت کر رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ محکوم اقوام کو بلوچ قومی تحریک سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا اور آزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد کی کاوشیں کرنا ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here