فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 71 افراد ہلاک

0
52

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ایک مہاجر کیمپ پر کیے جانے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 71 افراد ہلاک اور 289 زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کے مطابق اس حملے میں غزہ میں حماس کے فوجی سربراہ کو نشانہ بنایا گیا۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ المواصی کیمپ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے‘‘ میں 71 سے زیادہ افراد ہلاک اور 289 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ المواصی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ اسرائیلی حملوں سے فرار ہو کر ہزاروں فلسطینی اس جنوبی علاقے کے مہاجر کیمپ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک ایسے علاقے میں حملہ کیا، جہاں حماس کے دو سینئر دہشت گرد‘‘ شہریوں کے درمیان چھپے ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ہفتے کے روز غزہ پر حملے میں حماس کے عسکری رہنما محمد ضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافا سلما کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم حماس کی جانب سے ابھی تک ان دونوں کمانڈروں کی مبینہ ہلاکت کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

اے ایف پی ٹی وی کی طرف سے نشر کردہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس حملے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور کچھ لاشیں سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس موقعے پر ایک فلسطینی عورت زور زور سے روتے ہوئے کہہ رہی تھی، ہم نے کیا کیا ہے؟، ہم نے کیا کیا ہے؟ ہم تو بس ساحل کے قریب بیٹھے تھے۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here