گلہ من وزیر پشتون قوم و وطن کی روح کی آواز تھے، بی این ایم

0
63

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میںکہا ہے کہ گلہ من وزیر پشتون قوم و وطن کی روح کی آواز تھے ، انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پشتون قوم و افغان ملت میں سیاسی بیداری کا کام کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ افغان وطن کے سچے عاشق اور پشتون قوم کے مخلص رہنماء تھے۔ پاکستانی ریاست جب بھی کسی کو اپنی عدالتوں اور قوانین کے ذریعے روکنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس سے ماورائے قانون و عدالت نمٹتی ہے۔ گلہ من کے معاملے میں بھی پاکستانی ریاست نے یہی حربہ استعمال کرکے ان کو قتل کروایا۔

انہوں نے کہا کہ گلہ من کی شہادت سے خطہ ایک پرجوش نوجوان انقلابی شاعر سے محروم ہوا ، بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے قائدین و ممبران انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس نقصان پر پشتون قوم و افغان ملت ، پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here