نوشکی سے ایک نوجوان فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ ، اوتھل سے لاش برآمد

0
67

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے اطلاعات ہیں  کہ 10 جون 2024 کو صبح نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی سے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر امان اللہ بلوچ ولد عبداللہ سمالانی نامی نوجوان کو گرفتار کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان زمینداری کا کام کرتا ہے جو اپنے والد کو اس کے کام میں مدد کرتا ہے ۔

دوسری جانب اوتھل زیروپوائنٹ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی ایدھی رضاروں کے ساتھ پہنچ گئے اور اس دوران زیروپوائنٹ چیک پوسٹ کے انچارج محمد امین جاموٹ بھی اپنے اہلکاروں کے ہمراہ پہنچے اور نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل پہنچایا گیا ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق نعش 3 دن پرانی ہے اور شناخت نہ ہوسکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here