بارکھان ،تمپ وتربت میں خاتون سمیت 4 افراد کا قتل

0
57

بلوچستان کے علاقے بارکھان ،تمپ اور تربت میں خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارکھان کے نواحی علاقے میں کاروکاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی بخش ولد طوطا مری سکنہ کوہلو اور مسما ۃ(ز) ولد کنری زوجہ رحمت خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ مقتولین کی نعشوں کو دفنا دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں گزشتہ شب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔

واقعہ تمپ کے علاقہ کونشقلات میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ملک آباد تمپ کے رہائشی سلطان ولد محمد امین کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق نیشنل پارٹی سے بتایا جارہا ہے ۔

اس سلسلے میں نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے سلطان کے قتل کوایک بزدلانہ عمل قرار دیکر اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

دریں اثنا تربت میں 2 دن قبل ضلع خضدار کے رہائشی نوجوان وزیر احمد ولد غلام مصطفی زہری کے قتل کے شبہ میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دو دن پہلے وزیر احمد ولد غلام مصطفیٰ قوم لوٹاری زہری تربت میں انتقال کرگئے۔

اس کے دوستوں نے ہارٹ اٹیک قرار دیا تاہم جب متوفی وزیر احمد کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ وزیر احمد کو ان کے اپنے ہی دوستوں نے نشہ آور چیز دی تھی جس کی وجہ سے وزیر احمد جگر پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

جبکہ بعض ذرائع یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی ہے۔

تربت پولیس کے مطابق شبہ کی بنیاد پر ادریس، نشیب ولد عنایت اللہ اور طاہر ولد محمد صدیق ساکنان زہری خضدار کو گرفتار کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here