بلوچستان میں کوئلہ ذخائر و مائنز پر ریاست کا غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ ہے، این ڈی ایم

0
57

نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے علاقے دکی میں کول مائنز کے نہتے و معصوم مزدوروں کو قتل کرنے کے سفاکانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی، ضلع دکی سمیت بلوچستان بھر میں کوئلے کے ذخائر اور مائنز پر ریاست کا غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ ہے، اور کوئلے کی مائننگ و کاروبار پر سرعام بھتہ لیا جارہا ہے، جو فی ٹن 230 روپے سے شروع ہوکر موبائل کالز، پرچیوں، دھونس دھمکیوں کے ذریعے ہر ماہ کروڑوں روپے زبردستی لیے جارہے ہیں اور قبضہ گیری و بھتہ گیری کا یہ عمل سرعام جاری ہے،، جس میں اضافے کیلئے بیگناہ مزدوروں، ڈرائیوروں، مائنز اونرز، ٹھیکیداروں اور عوام کا خون ناحق بہایا جارہا ہے اور گزشتہ چند سال کے دوران کول مائننگ کے کاروبار سے وابستہ سینکڑوں پشتونوں کو قتل کیا گیا ہے اور اربوں روپے کا مالی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی و ضلع دکی سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کول مائینز اور اس سے منسلک کاروبار پر جاری حملوں کے اصل حقائق اور اس کے ذمہ داروں سے متعلق بلوچستان کا ہر باشعور شہری و سیاسی کارکن اور ہر مرد وزن بخوبی آگاہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here