کوئٹہ: کوئلہ کان میں گیس باعث دم گھٹنے سے 11 افرادہلاک

0
61

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9کان کنوں سمیت 11افراد ہلاک ہوگئے ۔

چیف مائنز انسپکٹر کوئٹہ عبدالغنی بلوچ کے مطابق پیر کو کوئٹہ سے 40کلومیٹر دور واقعہ نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواء کے علاقے سوات سے ہے ۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here