باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملہ ،بال بال بچ گئے

0
72

بلوچستان میں پاکستانی فوج وآئی ایس آئی کی تشکیل کردہ پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدراور رکن پاکستان اسمبلی خالد مگسی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

حملے میں وہ بال بال بچ گئے۔

کہا جارہا ہے کہ خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی کارروائی سے وہ فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here