گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
77

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے اٹھارہ مئی کو صبح ساڑھے دس بجے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی تحت جاری ایک اسکیم جو ایک سڑک کی تعمیر کر رہی تھی، پر حملہ کرکے گاڑیوں اور دوسری مشینری کو نذر آتش کیا۔ ایسی سڑکوں کی تعمیر بلوچستان کی نام نہاد ترقی کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کی وسائل کو لوٹنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے علاقے نلینٹ میں سرمچاروں نے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے پروجیکٹس میں شامل مقامی ٹھیکیدار کی سائیٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں گاڑی، ڈمپر، لوڈر اور دوسری مشینری کو آگ لگا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو کئی دفعہ تنبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ سامراجی استحصالی منصوبوں میں قابض ریاست کا ساتھ نہ دیں۔ اس تنبیہہ کے باوجود اس میں شامل ہونا بلوچ قومی مفادات کے خلاف اُس ریاست کا ساتھ دینا ہے جو بلوچ نسل کشی میں ملوث ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو بھی تنبیہ سمجھیں اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے ان ریاستی استحصالی منصوبوں سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here