ضلع کیچ: بلیدہ میں آبادی پر فورسزکی فائرنگ کیخلاف خواتین و بچوں کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی پر فائرنگ کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہو گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے گلی بلیدہ میں فورسز کی جانب سے رات گئے بلا وجہ فائرنگ کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

بلاوجہ فائرنگ و خوف وہراس پھیلانے کے خلاف مقامی لوگوں نے آج فورسز کے کیمپ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو دھمکیاں دی گئی اور خواتین و بچوں کے ساتھ بد تمیزی کی گئی۔

مظاہرین نے کہا کہ رات گئے آبادی پر بلاوجہ فائرنگ سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ،اور بچے خوف کے ماحول میں سو نہیں پارہے ۔

Share This Article
Leave a Comment