مستونگ میں طالبعلم قتل ،اوتھل میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک

0
66
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے مستونگ کے نواحی علاقے ببری کے رہائشی نوجوان نویں کلاس کے طالبعلم زوہیب جان ابابکی درینگڑھ ہائی اسکول سے چھٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی گئی۔

قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔ مزید تحقیقات لیویز فورس کررہی ہیں۔

دوسری جانب اوتھل میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک ایک زخمی ہوگیا۔

ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل مین مرکزی شاہراہ پر انگاریہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر اور پک اپ گاڑی کے تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہلاک جبکہ پک اپ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

لسبیلہ کے ضلعی صدرمقام اوتھل میں مرکزی شاہراہ انگاریہ اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر اور پک اپ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لاش کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ہلاک شخص کی شناخت خالد انگاریہ کے نام سے ہوئی جو حاجی روزی خان گوٹھ اوتھل کا رہائشی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here