نام نہاد آزاد کشمیرکے شہری 76 سالوں سے پاکستانی مظالم کاسامنا کر رہے ہیں، ڈاکٹر نسیم بلوچ

0
94

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک کیخلاف ریاستی کریک ڈائون وگرفتاریوں کیخلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان مختلف قوموں کی زمینوں پر قبضے کے ذریعے بنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ نام نہاد آزاد کشمیر اس وقت ایسے ہی مظالم برداشت کر رہا ہے جس کا ہم گزشتہ 76 سالوں سے سامنا کر رہے ہیں۔

بی این ایم رہنما کا کہنا تھا کہ تمام اقوام کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے خلاف اکٹھے ہوں۔

واضع رہے کہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں سستا آٹا اور سستی بجلی کی حصول کیلئے جاری عوامی حقوق کی تحریک کیخلاف ریاست پاکستان نے مکمل کریک ڈائون کیا ہے ۔

ریاستی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کو لانگ مارچ اوراسمبلی کے گھیراؤ اعلان کیا تھا ۔

جس کے ردعمل میں ریاستی فورسز نے آنسو گیس و لاٹھی چارج کرکے درجنوں افراد کو گرفتارکیا جبکہ ایک طالبہ تشددو گیس سے جان کی بازی ہار گئی۔

ریاستی دارلحکومت مظفر آباد میں ریاست کی جانب سے فلیگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا جسے عوامی حلقوں نے مکمل مستردکردیا اور حالات مکمل طور کشیدہ ہیں۔اور مظفر آباد میں دس دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here