تربت میں پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذر آتش کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے قریب جوسک میں سی پیک روڈ پر پنجاب جانے والے ٹریلر کو نذرآتش کر دیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے جوسک میں سی پیک روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور پنجاب جانے والے ایک ٹریلر کو نذرآتش کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ ٹریلر گوادر پورٹ سے وسائل لیکر پنجاب جا رہا تھا۔ سرمچاروں نے ٹرالر کے آپریٹروں کو انسانی بنیاد پر تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ قابض پاکستانی ریاست مختلف حربوں کے ذریعے بلوچ وسائل کو لوٹ کر پنجاب کو آباد کرنا چاہتا ہے۔ بلوچ سرمچار بلوچ قومی وسائل و سرزمین کی دفاع کیلے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کسی کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بلوچ قوم کی رضامندی کے بغیر سرزمین کے وسائل کا سودا لگائے۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے بارہا سرمایہ کاروں کو تنبیہ کی ہے اور ایک بار پھر عالمی و علاقائی سرمایہ کاروں اور ٹریلرز مالکان کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ان منصوبوں کا حصہ نہ بنیں۔ بلوچستان حالت جنگ میں ہے۔ ان حالات تمام سرمایہ کار اپنی ہر قسم کی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment