ضلع کیچ: پاکستانی فورسز کا آپریشن رات گئے جاری

0
490

کیچ(سنگر نیوز)ضلع کیچ کے مین بازار سمیت گرد نواع اور تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے مین بازار سمیت سنگانی سر،آبسر، چاہ سر، سیٹلائٹ ٹاؤن،دشتی بازار سمیت کئی علاقوں کا محاصرے کرتے ہوئے آپریشن شروع کر دیا ہے،
تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مین بازار و گرد نواع میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب تحصیل بلیدہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے مختلف علاقوں،کوشک،بٹ، سلو،چب، میناز، الندور، کوچگ، اور گردونواح کے علاقوں پاکستانی زمینی فوج نے آبادیوں پر دھاوا بول کر درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تاحال فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں کو جانے والی تمام راستوں پر فورسز کی جانب سے ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ بلیدہ سے زامران کی جانب بھی فورسز کے کئی گاڑیوں پر مشتمل گاڑیوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here