بلوچستان کی حقیقی صورت گر کمانچر بلوچ انتقال کرگئے

0
177
فوٹو بشکریہ : کمانچر بلوچ فیس بک پیج

بلوچستان کی حقیقی صورت گر مشہورومعروف نوجوان فوٹو کمانچر بلوچ آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

وہ کراچی میں کئی عرصے سے زیر علاج تھے۔ آج منگل کے روز انکی ناگہانی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تو ہر سوں صفِ ماتم کا سماں چھا گیا۔

وہ طویل علالت کا شکار اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ معدہ اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھے۔

کمانچر بلوچ گزشتہ ایک دہائی کے عرصے سے فوٹوگرافی سے وابستہ تھے اور اس کی فوٹو گرافی کا محور محض بلوچستان تھا۔

بلوچستان رنگ اور بلوچستان انِ فریم کے نام سے بلوچستان سمیت کراچی و بیرون ملک ان کے تصاویر کے متعدد نمائشیں ہوئیں۔ان کی کام کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ ان کی تصاویر کو شوق سے خریدا گیا۔

دنیا کی آنکھوں سے اوجھل بلوچستان کی حقیقی صورت کو انہوں نے “اِن فریم بلوچستان” نام سےاور اس کی ہزاروں سال پرانی تہذیب و تمدن،تاریخ ، رہن سہن ،ثقافت ، زبان و ادب اور رسم ورواج، معاشی و سماجی پہلوئوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ رکھا، تب دنیا نے بلوچستان کی خوبصورتی اور اس کے دکھ و تکالیف کو دیکھاو محصوص کیا۔

کمانچر بلوچ کی کھینچی گئیں تصاویرمیں بلوچستان سے اس کا ایک عشق جھلکتا تھا۔

بطور فوٹو گرافر کمانچر بلوچ ایک ایکسپلور تھا ،انہوں نے بلوچستان بھر کی دشوار گزارسفر کی اور تاریخی علاقوں ، ورثہ اور تاریخی کہانیوں کے کردار وں کے مزارات کو اپنے آنے والے نسل اور دنیا کیلئے فریم کیا تاکہ بلوچستان کا اصلہ چہرہ سب کو دکھے اور وہ اس میں کامیاب رہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here