کوئٹہ: پاکستانی فورسز ہاتھوں بلوچ گلوکار جبراً لاپتہ

0
40

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ گلوکارکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے گلوکار کی شناخت ریاض احمدبلوچ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کوئٹہ نے ریاض احمد کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاض احمد بلوچ کو 14 اگست شام 7 بجےسکیورٹی فورسز نے لاپتہ کیا جو جناح ٹاؤن کلی شابو کا رہائشی ہے۔

بی وائی سی کا کہنا تھا کہ ریاض احمد ایک گلوکار ہیں جن کو گانے گانے کی پاداش میں جبری گمشدہ کر دیا گیاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ ریاض احمد کے فیملی کی جانب سے کل ایک پریس کانفرنس کیا جائے گا اور انکے بازیاب نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ جبری گمشدگیوں اور بلوچ نسل کشی کیخلاف 28 جولائی کو بلوچ راجی مچی کے انعقاد کے بعد بلوچ نسل کشی وجبری گمشدگیوں کیخلاف آواز اٹھانے کی پاداش میں جبری گمشدگیوں ،گرفتاری ، مقدمات وہراسمنٹ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here