پسنی : کوسٹ گارڈ کیخلاف احتجاج، کوسٹل ہائی وے بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہرپسنی میں ٹرانسپورٹروں نے پاکستان کوسٹ گارڈ کیخلاف کارواٹ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو احتجاجاً بلاک کردیا۔

روڈ بلاک کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے مکران ٹو کراچی چلنے والے بسوں سے ڈیزل اتارنے کیخلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجاً مکران کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں کھڑی کرکے کارواٹ کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا۔

احتجاج کے باعث نہ صرف کوسٹل ہائی وے بلکہ ایم ایٹ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی، تربت، گوادر، پسنی، اورماڑہ سمیت دیگر علاقوں کو آنے اور جانیوالی ٹریفک معطل ہے درجنوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment