بی ایل ایف نے گوادر میں فورسزپرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
126

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ ڈیم کے راستے میں قابض فوج کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سرمچاروں نے گوادر میں دڑامب کے پہاڑی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس میں بم ڈسپوزل ٹیم شامل تھی جو آکاڑہ ڈیم سے چوکیوں کی جانب جار ہے تھے جہاں ایک بڑی چھاؤنی قائم کی گئی ہے۔ سرمچاروں کی بہتر ین حکمت عملی اور بروقت اطلاع پر کارروائی میں دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سر زمین کے دفاع کے لئے لڑنے والے سرمچاروں کی زندگی کا مقصد ایک آزاد و خوشحال بلوچستان سے جڑا ہوا ہے۔ اپنے وطن کی محبت سے سرشار سرمچار پاکستانی قابض فوج کی ہر نقل و حرکت اور منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی مقام پر مہلک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوںنےکہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک مہلک حملے جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here