گوادر میں پاکستانی فورسز پر حملہ،2 اہلکار ہلاک، 4زخمی

0
98

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادرکے پہاڑی علاقے میں پاکستانی فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کےقافلے پر حملہ کیا ہے۔

حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورسز پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ چوکیوں کی طرف جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے کے قریب گوادر میں 32 پنجاپ رجمنٹ آرمی کی بم ڈسپوزل ٹیم پر آنکاڈہ ڈیم کے نزدیک مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہلکار ظہور اور سپاہی الطاف موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حملے میں اہلکار ساجد حسین، تجمل حسین، ابرار احمد اور گل حیدر زخمی ہوئے۔ ان میں ساجد حسین شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد، علاج اور ضروری کاروائی کے لیے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آج بروزاتوار صبح کے وقت ضلع کیچ و ضلع گوادر کے درمیانی پہاڑی علاقے دڑامب میں آکاڑہ کے مقام پر پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے گھات لگاکر مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں اس علاقے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here