بلوچ مظاہرین کا قافلہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا

0
117

بلوچ نسل کشی اور بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا قافلہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔

ژوب اور کچلاک کے بعد جبل نور کے مقام پر بلوچ کاروان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بی وائی سی کے مطابق قافلہ تھوڑی ہی دیر میں ہزارگنجی پہنچ جائے گی اور وہاں سے قافلے کی شکل میں بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے میں قیام کرے گی۔

قافلے کے استقبال کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہزارگنجی میں موجود ہیں۔

اس سے قبل پشتون قوم پرست اور پی ٹی ایم کے ارکان نے ژوب میں قافلے کا والہانہ استقبال کیا اور قافلے کے شرکا کاطعام ومختصر قیام کا انتظام کیاتھا۔

ژوب میں بلوچ کاروان کے استقبال کیلئے موجود پشتون قوم پرستوں کو ریاست کی جانب سے ہراس کیا گیا لیکن وہ اپنے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے اس وقت تک رات بھر جاگ کر کھڑے جب قافلہ ژوب پہنچ گیا۔

اس سلسلے میں بی وائی سی کا کہنا ہے کہ ہم کوئٹہ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور اپنے ماؤں اور بہنوں کا تاریخی استقبال کرکے ریاست کو پیغام دیں کہ اس ظلم و جبر کا سامنا کرنے کی خاطر بلوچ یکمشت ہوکر اس کاروان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here