بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی گئی

0
154

الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو االیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹربیونل میں اخترمینگل کے حلقہ این اے 264 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ اختر مینگل کےکاغذات پر اقامےکا اعتراض ہونے پرکاغذات مسترد ہوئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کوئٹہ کے حلقہ این اے-264 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے کہ اختر مینگل کے کاغذات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے کا اعتراض لگایا تھا جبکہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اقامہ ہولڈر ہونے کے باوجود اس نے گذشتہ تین انتخابات لڑ ے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here