اوستہ محمد وچھتر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، کوئٹہ سے لاش برآمد

0
102

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد وچھتر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ضلع اوستہ محمد کے سٹی تھانہ کے حدود میں ایک شخص کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ قربان کالونی کے رہائشی 55سالہ قربان جمالی موندرانی گھر آرہا تھا کہ پنی پیر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔

فائرنگ سے اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔

حملہ آور فائرنگ کے بعدفرارہوگئے۔

نعش کواسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش قربان کالونی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

بتایا جاتا ہے قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب چھتر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او کا بھائی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق چھتر بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایس ایچ او عبدالمجید شاہ کے بھائی شہزادہ شاہ کو قتل کردیا جبکہ ایک شخص قربان کٹبار زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردیا ہے ۔

تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔

گزشتہ روز پولیس کو ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here