غزہ میں اسرائیلی فورسزکی سفید فاسفورس کے استعمال پر تشویش ہے،وائٹ ہاؤس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایئر فورس ون میں سوار صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے۔ واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

جان کربی نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا "جائز فوجی مقصد” ہوتا ہے۔ تاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں۔ امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔

مزید برآں امریکی عہدیدار نے کہا واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا۔ ہم دوسرا محاذ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم لڑائی کی توسیع نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یاد رہے امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ” نے پہلے خبر دی تھی کہ اسرائیل نے گذشتہ اکتوبر میں جنوبی لبنان پر حملوں کے دوران امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ سفید فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اخبار کی جانب سے گولہ بارود کے ٹکڑوں اور جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment