ضلع گوادر: جیوانی میں تیل ڈپو میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے

0
73

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق کنٹانی میں ساحل کے قریب موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگنےکے واقعے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر 2 ڈپو اور 6 تیل بردار گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آگ لگنے کے واقعے میں تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے4 اسپیڈ بوٹس کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہےکہ جیوانی کا علاقہ کنٹانی وہ علاقہ ہے جہاں ایران سے اسپیڈ بوٹس کے ذریعے تیل لاکر یہاں جمع کرنےکے بعد گوادر اور دیگر علاقوں کو تیل بردار گاڑیوں کے ذریعے ترسیل کی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here