بھارتی کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 30 افراد ہلاک

0
271

بھارتی کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سری نگر سے تقریباً 200 کلو میٹر دور دراز کے علاقے ڈوڈا میں پیش آیا۔

سینئر پولیس افسر سنیل گپتا نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے حادثے میں 30 مسافر ہلاک ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر بس پہاڑ سے تقریباً 250 میٹر (800 فٹ) کی گہرائی میں جاگری، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں بھیانک مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ امدادی کارکنان زخمیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حادثے پر پریشان ہیں اور انہوں نے ان خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے جنہوں نے اپنے قریبی رشتے داروں اور عزیزوں کو کھویا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 ہزار 400 ڈالر سے زائد اور زخمیوں کو 600 ڈالر کی امدادی رقم دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here