اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا، امریکا

0
101

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹوکیو میں جی سیون کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس لڑائی کے اختتام پر عبوری وقت ہو گا۔

لیکن انہوں نے زور دیا کہ یہ لازم ہے کہ “فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں حکومتی عملداری میں مرکزی حیثیت حاصل ہو۔”

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اے بی سی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ تل ابیب جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں “غیر معینہ مدت تک” ایک سیکیورٹی کردار ادا کرے گا۔

نیتن یاہوکا اصرار ہے کہ یرغمالوں کی حماس کے قبضے سے رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ لیکن انہوں نے منگل کے روز اشارہ دیا کہ وہ جنگ میں چھوٹے چھوٹے مخصوص نوعیت کے وقفوں پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور یرغمالوں کی رہائی کو ممکن بنانے کے لیے وقفوں اور راہداریوں کی ضرورت پر زور دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here