نوکنڈی : غیر مقامیوں کی بھرتی کیخلاف اسکول کواحتجاجاً بند کردیا گیا

0
111

بلوچستان کے نوکنڈی کے علاقے کلی حمل آب سیندک مڈل اسکول میں چپڑاسی اورچوکیدار دالبندین تحصیل سے بھرتی کرنے پر کلی سربراہ ملک رحمت اللہ قادری موسی زئی ودیگر نے احتجاجاًسکول کو تالا لگا کر بندکردیا۔

کلی سربراہ کا کہنا ہے کہ کلی حمل اب سکول جوکہ تین سال قبل مڈل ہوا تھا حالیہ فورتھ کلاس کے آسامیوں پر سابق ایم پی اے نے یہاں چوکیدار چپڑاسی اپنے لوگوں کو دالبندین سے لاکر یہاں کے غریب حقداروں کی حق تلفی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا ظلم اور کیاہوسکتا ہے کہ ہمارے لئے چپڑاسی اورچوکیدارکے کے پوسٹوں کو بھی نہیں چھوڑا جارہا۔ اب سابق ایم پی اے صاحب اپنے لگائے ہوئے ملازمین کے لئے ہمارا سکول بھی انکے گھروں کے قریب لے جائیں یہاں جب ہمارے لوگوں کو فورتھ کلاس کے آسامیوں پر گوارہ نہیں اور دالبندین سے یہاں بھرتیاں کرکے انھیں ڈیوٹی سے آزاد کرکے مفت کی تنخوائیں دی جارہی ہیں اور یہاں سکول چوکیدار اورچپڑاسی نہ ہونے کی وجہ سے سکول اوراسٹاف مسائل سے دوچار ہیں ۔

انھوں نے ڈی سی چاغی طفیل بلوچ سے اپیل کی کہ وہ ایک ایماندار غریب پرور اور تعلیم دوست انسان ہے وہ ہمارے سکول میں کئے گئے فورتھ کلاس کے آسامیوں پر سیاسی اور غیرقانونی تعیناتیوں کو منسوخ کرکے یہاں سے مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرائیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار بھی مل سکے اور ڈیوٹی بھی دے پائیں۔ بصورت دیگر ہم اس وقت تک سکول کھولنے نہیں دیں گے جب تک ہمیں انصاف نہ دلائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here