لاپتہ برکت بنگلزئی کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،نصر اللہ بلوچ

0
108

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ محمد برکت بنگلزئی کے جبری گمشدگی کی مکمل تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں۔

انہوں نے شکایت کی کہ محمد برکت بنگلزئی ولد محمد عارف کو 27 ستمبر 2022 کو انکے گھر واقع کلی بنگلزئی سبزل روڑ کوئٹہ سے فورسز نے انکے اہلخانہ کے سامنے سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا اور انہیں محمد برکت کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے انکا خاندان شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہے۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیمی سطح پر محمد برکت کے اہلخانہ کو یقین دلایا گیا کہ وی بی ایم پی محمد برکت کے کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کرے گی اور تنظیم ہر فورم پر محمد برکت کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائی گی۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ محمد برکت پر کوئی الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو انکی رہائی کو فوری طور پر یقینی بنا کر انکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here