بلوچستان یونیورسٹی سے لاپتہ سہیل وفصیح کی بازیابی کیلئے آگاہی مہم چلانیکااعلان

0
125

بلوچ وائس فار جسٹس نے بلوچستان یونیورسٹی سے 2 سال قبل لاپتہ ہونے والے سہیل اورفصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے آگاہی مہم چلانیکااعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں بلوچ وائس فار جسٹس نے بلوچ طالب علم سہیل بلوچ اس فصیح بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال قبل یکم نومبر 2021 کو ان دونوں طالب علموں کو بلوچستان یونیورسٹی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور ان کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ طلبا تنظیموں نے طویل احتجاجی دھرنا اور تحریک چلائی تھی، اس دور کے حکومت وزراء اور اپوزیشن اراکین نے طلبا سے مذاکرات کرکے سہیل اور فصیح کی بازیابی کا یقین دہانی کراتے ہوئے احتجاج کو ختم کروایا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اب 2 سال مکمل ہورہے ہیں لیکن دونوں طلباء علم بازیاب نہیں ہوسکے، مذاکراتی کمیٹی میں شامل اس دور کے حکومتی وزراء اور اپوزیشن اراکین جواب دہ ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے احتجاج ختم کروایا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ سہیل او فصیح کو کچھ روز میں بازیاب کیا جائے گا وہ کیوں بازیاب نہیں ہوئے اور وی سی سمیت یونیورسٹی انتظامیہ سہیل اور فصیح کی جبری گمشدگی کے زمہ دار ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیل اور فصیح کی جبری گمشدگی کو 2 سال مکمل ہونے پر یکم نومبر 2023 کو بلوچ وائس فار جسٹس سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بشمول ایکس میں ایک مہم چلائے گی اس سلسلے میں تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس طلباء و طالبات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرکے سہیل اور فصیح کی جبری گمشدگی اور بلوچستان میں طلباء و طالبات کو درپیش جبر و ہراسگی کے متعلق آواز اُٹھائیں اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو ریاستی اداروں کی جانب سے ہراسگی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے دنیا کو آگاہی دیں۔

بیان میں تمام بلوچ و پشتون طلباء تنظیموں، سیاسی جماعتوں، سماجی شخصیات، صحافی حضرات، وکلاء برادری، سوشل میڈیا ایکٹوسٹسں سمیت زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا مہم میں شامل ہوکر بلوچ طلباء سہیل و فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here