بلوچی زبان کے نامور گلوکار وموسیقارشوکت سفر انتقال کرگئے

0
203

بلوچی زبان کے نامور گلوکار اور موسیقار شوکت سفر کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ۔

وہ امراض جگر میں مبتلاتھے اور گذشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

ایک اندازے کے مطابق اس کی عمر پچاس سے ساٹھ سال کے درمیان تھا۔

اب تک شوکت سفر کے درجنوں البم ریلیز ہوچکے ہیں اور بلوچ عوام میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

شوکت سفر کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے تھا۔

استاد شوکت سفر ایک نامور گلوکار کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب موسیقار بھی تھے جنہوں نے متعدد دھن کمپوز کئےتھے جوبلوچی کے دیگرگلوکاروں نے گاکرشہرت پائی ہے۔

استاد شوکت سفر کا ناگہانی انتقال بلوچی زبان و موسیقی کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here