ضلع کیچ میں مسلح افراد نے دو موبائل ٹاور نذرآتش کردیے

0
114

بلوچستان کے ضلع کیچ میں 2 موبائل ٹاور نذر آتش کر دیئے گئے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نےمختلف مقامات پر مواصلاتی کمپنی کی ٹاور زکو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔

ٹاور کو کیچ کے علاقے تمپ میرآباد اور بالگتر سہاکی مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مذکورہ ٹاوروں سے مواصلاتی رابطہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

دونوں موبائل ٹاورز پر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

ماضی میں موبائل فون ٹاور ز کو بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔جن کا موقف ہے کہ یہ موبائل ٹاورزآزادی پسند حلقوں کو ٹریس کرنے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here